سعودی چیف کی آرمی چیف سے ملاقات ، افغان سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی سلامتی کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر خطے میں امن کے لیے پاکستانی ششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد نے اپنے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران جیو اسٹریٹجک ماحول ، افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ،دفاعی تعاون اور تربیتی تبادلے کے پروگرام سمیت باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتےہوئے علاقائی امن و استحکام کیلئے بھی پاک فوج کردار کی تعریف کی ۔

معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کی تربیت کیلئے پاک فوج کی معاونت کا شکریہ ادا کیا اور دفاعی شعبے میں تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا ۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل فیاض بن حامد نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago