کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب ، افغان صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا . 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا .

اجلاس کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا . وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کل دن بارہ بجے ہوگا . ایجنڈے کے مطابق اہم شخصیات کو سیکیورٹی پروٹوکول ، سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن ، پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی ، انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈی جی کی تقرری ، وزارت ہاؤسنگ کی 104 ایکڑ زمین کا معاملہ زیر بحث آئے گا . اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران کی تقرریوں کے قواعد و ضوابط طے کیے جائیں گے . اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کے مجاز کمیشن کی از سرنو تشکیل کی منظوری دی جائے گی . وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے ، مسابقتی اپیلٹ ٹریبونل اسلام آباد میں ٹیکنیکل ممبر کی تقرری ، کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کے ایم ڈی کی تقرری ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کا اضافی چارج ، نیشنل ڈہزاسٹر رسک مینیجمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تقرری کی بھی منظوری دی جائے گی . پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی 2021 کی منظوری ، ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے . . .

متعلقہ خبریں