لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی تاخیر کا شکار،سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر ی کا معاملہ،حکومت پنجاب کی جانب سے لیت لعل سے کام لیا جانے لگا۔تقریبا 45 دن گزر گئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی اپوزیشن لیڈر کے بغیر ہی چل رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چند ہفتے قبل اسمبلی سیکرٹریٹ کو حمزہ شہباز کا نام بطور اپوزیشن لیڈر لیٹر موصول ہوچکاہے۔لیٹر ملنے کے باوجود سپیکر نے تاحال حمزہ شہباز کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجبکہ اپوزیشن چیمبر میں ویرانی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔دوسری جانب (ن )لیگ کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے خلاف ایوان میں کوئی بھی احتجاج نہیں کیا گیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسمبلی میں موجود اپوزیشن کی طرف سے اجلاس کی کارروائی میں اس طرح سے حصہ نہیں لیا جارہا کہ جس طرح سے ماضی میں اپوزیشن بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی تھی۔اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ ہونے کی وجہ سے پی اے سی کے معاملات بھی تعطل کا شکار ہیں جبکہ اس وقت جو قایمہ کمیٹیوں کا جو رول ہے وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…