ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے ، شیخ رشید کاحیران کن دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’’ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہےصرف اعلان ہوناباقی ہے‘‘ .

شیخ رشید نےکہا ہے کہ بجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزیدمہنگی کردی ہے . سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نےایکسٹنشن دینےوالی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے . انکا مزید کہنا تھا کہ ساری سیاست نومبر کےگردگھوم رہی ہے،اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہےاورعوام کاچولھانہیں جل رہا،وہ خودبخودسڑکوں پرنکلیں گے .

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہےصرف اعلان ہوناباقی ہےبجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزیدمنگی کردی ہے . فضل الرحمان نےایکسٹنشن دینےوالی پارلمنٹ کی مدت بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے . ساری سیاست نومبر کےگردگھوم رہی ہے . اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہےاورعوام کاچولھانہیں جل رہا،وہ خودبخودسڑکوں پرنکلیں گے

. .

متعلقہ خبریں