اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہاں تو خطرناک ہو مگر مہذب معاشرے کیلئے . وفاقی وزیر قادر پٹیل نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ کوئی شک نہیں عمران خان کینسر کی بیماری سے بھی ذیادہ خطرناک ہیں .
وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان ملک کی معیشت اور خارجہ امور کیلئے خطرناک ثابت ہوئے ، ہاں ایسے خطرناک کہ خیرات اور صدقات کے پیسے بھی ہضم کر لئے . قادر پٹیل نے کہاکہ عمران خان کس کھیت کی مولی ہیں ہاں غیرملکی فنڈنگ نے انہیں خطرناک بنایا ہے .
. .