وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جانب سے 10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھیجی گئی سمری مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے 10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وفاقی وزیر صحت عبدالقادر قادر پٹیل کو بھجوائی تھی جسے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا اور مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر صحت عبدالقادر قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ غریب عوام پر ادویات کی قیمت میں اضافے کا بوجھ نہیں ڈالوں گا، ادویات کی قیمتوں میں قطعاً اضافہ نہیں کریں گے۔
عبدالقادر قادر پٹیل نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے، منظور شدہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…

8 mins ago

دھمکیاں دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…

21 mins ago

سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…

30 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…

36 mins ago

ملک سے فتنہ پارٹی کا خاتمہ ہورہا ہے، مریم نواز کی پی ٹی آئی پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…

42 mins ago

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے…

50 mins ago