انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے جادوئی فائدے

(قدرت روزنامہ)ویسے تو کون ہے جسے انگور کھانا پسند نہیں ہوگا؟ مگر یہ پھل صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔

انگور سے خشک میوہ یعنی کشمش بھی تیار کیا جاتا ہے اور یہ وہ پھل ہے جو سال بھر آسانی سے ملتا ہے۔

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے جادوئی فائدے بتا رہے ہیں۔

انگور میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، انگور میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور انگور کے اندر موجود قدرتی پانی بھی نظامِ ہاضمہ کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

انگور میں قدرتی طور پر کاربو ہائیڈریٹ اور ایک خاص سیلولوز پایا جاتا ہے جو قدرتی طور پر توانائی کو بڑھاتا ہے، اِس کا طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک مٹھی انگور کھالیں اس عمل سے آپ پورا دِن چست اور توانا رہیں گے۔

انگور میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو انگور کو سُرخ سے جامنی رنگ دیتے ہیں، یہ دونوں اُن ریڈیکلز سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو گردوں کی بیماری اور انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔

اِس کے علاوہ یہ دونوں اینٹی آکسیڈینٹ یوریک ایسڈ جیسے بیکار مصنوعات کو بھی جسم سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق جو بچے انگور جیسے پھل کھا کر بڑے ہوتے ہیں اُن میں دمہ کی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

جارجیا یونیورسٹی کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انگور کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور اِس کے علاوہ یہ انسانی جسم کوطاقتور بھی بناتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا…

22 mins ago

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے…

25 mins ago

پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت رات سے اسلام…

26 mins ago

اسلام آباد کے تاجروں کا پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے تاجروں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف…

33 mins ago

ویلڈن ۔۔ شاباش۔۔قوم کو آپ پر فخر ہے۔۔وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے…

39 mins ago

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی۔ دستاویزات…

48 mins ago