پہلی ڈیجیٹل مردم شماری رواں سال دسمبر اور آئندہ سال جنوری میں کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے محکمہ شماریات کو ڈیجیٹل مردم شماری رواں سال دسمبر اور آئندہ سال جنوری میں کرنے کی ہدایت کر دی۔

ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کیلئے ڈیڈلائن پر عمل نہیں ہوسکا۔ جس کے بعد حکومت نے محکمہ شماریات اور نادرا کو ٹائم لائن پر نظرثانی کی ہدایت کر دی ہے۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شماریات سے کہا گیا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا لے کیونکہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حد بندی کا کام کرلے گا۔

حکومت نے محکمہ شماریات سے کہا ہے کہ لوگوں کی اصل رہائش کی بنیاد پر مردم شماری کے معاملے پر سندھ کو اعتماد میں لے۔

محکمہ شماریات کے مطابق مردم شماری کا کام جنوری 2023ء تک ہو جائے تو حد بندیوں کا کام ہو سکتا ہے کیونکہ حلقوں کی حتمی تعداد اس وقت سامنے آئے گی جب مردم شماری کے صوبائی نتائج سامنے آ جائیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago