ملک بھر میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1350 تک پہنچ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1350 تک پہنچ گئی، کراچی کے شہری سب سے زیادہ مہنگے آٹے پر گزارا کررہے ہیں، حیدر آباد میں بیس کلو آٹا ایک ہزار280، کوئٹہ ایک ہزار240، اسلام آباد ایک ہزار170، لاہور ایک ہزار110، فیصل آباد میں 1020 روپے تک ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں کراچی، حیدرآباد کے لوگ سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1350 روپے، حیدر آباد میں بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار280 روپے، کوئٹہ ایک ہزار240 روپے، راولپنڈی اور خضدار میں ایک ہزار200 روپے، اسلام آباد ایک ہزار170 روپے اور لاڑکانہ میں ایک ہزار160 روپے تک ہے۔
سکھر میں ایک ہزار140 روپے، پشاور اور بنوں ایک ہزار 130 روپے، لاہور1110 روپے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ 1100، ملتان ایک ہزار80، سرگودھا ایک ہزار70 روپے، بہاولپور ایک ہزار50 روپے اور فیصل آباد میں ایک ہزار20 روپے تک ہے۔
حکومت نے مالی سال21۔2020ء میں 98 کروڑ ڈالرز کی36لاکھ 12 ہزار638 میٹرک ٹن گندم درآمد اور رواں مالی سال مزید40 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کا پلان ہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے 13اگست کو ہفتہ وار رپورٹ جاری کی، جس کے تحت ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں0.61 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 13.33 فی صد ہوگئی، سب سے کم آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی 16.60 فیصد ریکارڈ کی گئی، وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد کسی بھی ہفتے مہنگائی میں کمی نہیں ہوئی۔ ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے کے دوران 6 اشیاء میں کمی اور27 میں استحکام رہا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو اوسط قیمت 80 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا۔ زندگی مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 160 روپے 72 پیسے ہو گئی، لہسن 10 روپے 42 پیسے، آلو 0.67 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ چینی کی اوسط فی کلو قیمت 32 پیسے بڑھ گئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 105 روپے 51 پیسے تک پہنچ گئی۔

Recent Posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…

4 hours ago

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

4 hours ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

4 hours ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

5 hours ago