قوم کو آخری کال دینے کا معاملہ ستمبر سے آگے نہیں جائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسی ماہ کال کا دینے کا اعلان کر دیا۔عمران خان نے بنی گالا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ستمبر میں عوام کو باہر نکلنے کی کال دوں گا، ستمبر سے آگے کال نہیں جائے گی۔مجھے اس اسٹیج پر دکھیل رہے ہیں کہ میں کال دوں۔ نوازشریف واپس آئے اس کے استقبال کے لیے تیار ہوں۔
نوازشریف کا ایسا استقبال ہو گا کہ یاد رکھے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات نہیں کی،صرف انتخابات تک اس معاملے کو موخر کرنے کا کہا۔ان کو سمجھ نہیں آ رہی میرے اِن سوئنگ یارکر کو کیسے کھیلیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ جن کے پاس مینڈیٹ نہیں، ان کو آرمی چیف لگانے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا، اس وقت ملک میں صاف شفاف انتخابات ہی ملک کے مسائل کا حل ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ چند لوگوں نے اپنے مفادات کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، ہوسکتا ہے کہ میں ان لوگوں کے نام بھی بتا دوں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویز دی تھی۔ عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت کے آنے تک مئوخر کردینا چاہیے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔
انہوں نے کہا کہ میں امریکا کا مخالف نہیں ہوں، میں الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہوں۔ جبکہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی سی آئی اے کی تجزیہ کار، سابق سفارت کار اور لابسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹرویو کے دور ان عمران خان نے کہا کہ رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، وہ امریکی حکومت کے ساتھ نہیں تھنک ٹینک کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارے بالکل ٹھیک تعلقات ہونے چاہئیں مگر ہمیں استعمال نہ کیا جائے، میری امریکا سے کوئی ٹینشن نہیں تھی، باہمی تعلقات میں مسائل آتے ہیں، حل ہو جاتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کٹی ہو جاتی ہے۔

Recent Posts

طلبا کی گرفتاریوں و حکومتی رویہ کی مذمت ، بلوچ،پشتون اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…

1 min ago

پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…

5 mins ago

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

7 mins ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

10 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

14 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

17 mins ago