پی ٹی آئی کا عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگانے پر مریم نواز کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سربراہ عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگانے پر مریم نواز کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا . پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اس حوالے سے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو ایسے نہیں جانے دیں گے، توہین مذہب کا الزام لگا کر پی ٹی آئی چئیرمین کی جان کو خطرے میں ڈالنے پر مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی .


انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت شاید واحد حکومت ہے جو سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کے قوانین کا بے شرمی کے ساتھ کھلم کھلا استعمال کر رہی ہے . مذہب کارڈ کا استعمال سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کی بہت شرمناک کوشش ہے . مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن عمران خان کے وجود کو ختم کرنے کے لیے یہ جال بُن رہے ہیں .
انہوں نے کہا ایسے سوشل میڈیا پر ایسے ٹرینڈز کے پیچھے مریم نواز ہیں .

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان عوام اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں . اپنے ٹویٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا . مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر قرآنی آیات بھی ٹویٹر پر کیں .
انہوں ںے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان سے اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں .
. گذشتہ روز فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو ایلیمنیٹ (قتل کروانے) کرنے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کرنا بھی ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، حکومت کی جب مقدمات سے بات نہیں بنی تو یہ لوگ مختلف بیانات کو لے کر مذہبی منافرت کا ماحول بنانا چاہتے ہیں.

. .

متعلقہ خبریں