اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں بہت بیتیاب اور گر چکا ہے . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اتنا گر چکا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کوالیکشن اورسیاست سے نتھی کررہا ہے.انشاءاللہ موجودہ حکومت اس ذمہ داری کو مقررہ وقت پہ آئین اورادارے کی بہترین روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی .


خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے .
جب کہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اتحادیوں سے مشاورت سے پہلے ادارے اور متعلقہ افراد سے بات ہوگی لیکن ابھی اس کا آغاز نہیں ہوا .
ادارہ نام بھجوائے گا پھر مشاورت شروع ہو گی لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا .

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حسرت ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگائیں، آرمی چیف کا تقرر کرنا حکومت کا آئینی اور قانونی اختیار ہے وہ یہ حق دا کرے گی . انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میں ڈھائی ماہ باقی ہیں، ابھی اس پر غور کا پراسیس بھی شروع نہیں ہوا . خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں .
گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویز دی تھی . عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت کے آنے تک مئوخر کردینا چاہیے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے . انہوں نے کہا کہ میں امریکا کا مخالف نہیں ہوں، میں الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہوں . انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بولنے کی اجازت ملتی تو شاید معافی مانگ لیتا .

. .

متعلقہ خبریں