اسلام آباد (قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے نیب قانون میں ترامیم اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے خلاف 6 ریفرنسز 7 سال بعد نیب کو واپس بجھوادیئے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کے خلاف 6 رینٹل پاور ریفرنسز نیب کو واپس بجھوادیئے۔واپس کیے گئے ریفرنس میں ریشماں، گلف، سمندری، رتوڈیرو، کارکے اور ستیانہ رینٹل پاور ریفرنسز شامل ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد رینٹل پاور کیسز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔راجا پرویز اشرف نے 2008 میں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے لئے کرائے کی بجلی گھروں کا رینٹل پاور پراجیکٹس منصوبہ پیش کیا تھا۔رینٹل پاور پراجیکٹس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی خب ریں تھیں، اس حوالے سے راجا پرویز اشرف اور دیگر لوگوں پر مختلف ریفرنسز دائر کئے گئے تھے۔رواں برس کے اوائل میں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نوڈیرو پاوور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا تھا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…