آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ،کوئٹہ میں ایک روٹی کی قیمت 50روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ، راولپنڈی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں آٹے کی قیمت کیا بڑھی تندور مالکان نے بھی تندور ی روٹی کا وزن کم کرنے کے ساتھ قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ضلعی انتظامیہ اور پرائس کمیٹی نے اپنی آنکھیں بند کر کے عو ا م کو ناجائز منافع خور تندور مالکان کے

رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں سا ڑ ھے تین سو سے زائد تندور قائم ہیں، شہری ان تندروں سے روزانہ ہزاروں روٹیاں خریدتے ہیں ،ایک ہفتہ قبل تندور مالکان نے خاموشی سے تندوری روٹی کا وزن کم کر کے اس کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق 320 گرام کی روٹی 25 روپے کے بجائے 50 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس سے کم وزن کی روٹی کہیں 25 اور کہیں 30 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب مرکزی نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر آٹے فائن اور میدہ کی قیمتوں میں ایک ایک ہزارروپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے گیس کی شارٹ ایل پی جی سلنڈر12ہزار سے بڑھا کر 15ہزار کر دیا گیا نانبائی پریشان نان بائی روٹی کس بھائو فروخت کریں بتایا جائے کہ ہم اپنے کاروبار کس طرح چلائیں اس کاروبار سے منسلک ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے ہم نے بارہا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ریٹس کے بارے میں آگاہ کیا مگر کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیاگیا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الہی سے اپیل کرتے ہیں کہ آٹے، فائن ،میدے اور نابائیوں کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیں کم کر کے پرانے ریٹ بحال کریں۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

24 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

39 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

47 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

56 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

1 hour ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago