گندم کی کمی پر پنجاب اور وفاق آمنے سامنے

لاہور(قدرت روزنامہ) گندم کی کمی کے مسئلے پر پنجاب اور وفاق آمنے سامنے آگئے۔پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے من مقرر کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے گندم کی عدم فراہمی پروفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی۔
صوبے میں دس لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی گئی ، وفاقی حکومت پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت تین ہزار روپے من مقرر کردی۔ وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے کہا ، امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔اگلے برس گندم کے زیرِ کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب حکومت نے گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

WhatsApp
Get Alert