ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ مریضوں اور لواحقین کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) زندگی بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے نے مریضوں اور لواحقین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے . آگمنٹین جو 164 روپے میںملتی تھی مارکیٹ میں 200 روپے میں مل رہی ہے جبکہ کانکر کا پرانا ریٹ 142 روپے تھا اور اب نیا ریٹ 241 روپے ہیں .

کیلشیم انجیکشن کا پرانا ریٹ 350 روپے اورنیا ریٹ 600 روپے ہوگیا ،ڈائیا جیسک کا پرانا ریٹ 750 جبکہ نیا ریٹ 1500 روپے ہوگیا ہے . سربکسیڈ کا پرانا ریٹ 150 روپے جبکہ نیا ریٹ 250 روپے، میرونم کا پرانا ریٹ 2100 روپے جبکہ نیا ریٹ 2900 روپے ہوگیا . پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پچھلے ایک سال میں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور ادویات کے کاروبار سے منسلک لوگوں کے کاروبار پر اثر پڑا ہے بلکہ عام افرادمیں خریداری کی سکت بھی نہیں رہی، حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسوں کی وجہ سے بھی دوائیوں کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے . . .

متعلقہ خبریں