سعودی عرب نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فضائی پل قائم کردیا

کراچی/ ریاض (قدرت روزنامہ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کردیا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قائم کیے گئے فـضائی پل کا افتتاح کیا، جس کے بعد پاکستان کے لیے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز سعودیہ سے روانہ ہوئی جو رات گئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی جہاں پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی حکام نے امداد وصول کی، کراچی میں سعودی قونصل جنرل بندر بن فہد الدائل اور صوبہ سندھ کے وزیر محنت و انسانی وسائل سعید غنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اس ہوائی جہاز میں 90 ٹن سے زیادہ خوراک، پناہ گاہوں کے لیے خیمے اور ادویات بھیجی گئیں جن سے9 ہزار500 سے زیادہ متاثرین مستفید ہوں گے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی عوام کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے آئی ہے کیوں سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہروں اور خطے متاثر ہوئے۔

قبل ازیں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ 2 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہوئے، جن پر 180 ٹن غذائی اشیا، دوائیں اور شیلٹر کا سامان موجود ہے، اس امدادی سامان سے 19 ہزار سے زیادہ سیلاب متاثرین کو فائدہ پہنچے گا جب کہ چند روز میں کم از کم 10 امدادی طیارے پاکستان بھیجے جائیں گے۔

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

1 min ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

8 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

17 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

47 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

1 hour ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 hour ago