نوجوان کو بچانے کے لیے فائر فائٹر نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی

خانیوال (قدرت روزنامہ) فائر فائٹر نے خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر عظمت کی مثال قائم کر دی . ویسے تو انسانی جان بچانا ان کا فرض ہوتا ہے مگر جس طرح اچانک اور سرعت سے انہوں نے کود کشی کرنے والے اس بچے کی جان بچائی ہے ا سکی مثال نہیں ملتی .

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تو فائر فائٹر نے اسے پلک جھپکتے ہی پیروں سے پکڑ کر اس کی زندگی بچالی . ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائر فائٹر کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو پیروں سے پکڑ لیا اس کے بعد دیگر فائر فائٹرز نے اسے کھڑکی سے اوپر کی جانب لے آئے . ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے فائر فائٹر کے اقدام کو سراہا جارہا ہے .

ایک صارف نے فائر فائٹر کو ’آئرمین‘ قرار دیا، ایک اور صارف نے فائر فائٹر کو ہیرو کہا اور لکھا کہ اس شخص کی قسمت اچھی تھی اگر تھوڑی دیر ہوجاتی تو وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا . تیسرے صارف نے لکھا کہ ’فائر فائٹر نے اس کو بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی . سوشل میڈیا پر سبھی حضرات فائر فائٹر کی پیشہ وارانہ زندگی کی تعریف کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ لوگ ہمیشہ اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر ہماری زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں . سبھی حضرات سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے اِن اَن سنگ ہیروز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہماری زندگی میں خوشیاں ہیں . . .

متعلقہ خبریں