نوجوان کو بچانے کے لیے فائر فائٹر نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی

خانیوال (قدرت روزنامہ) فائر فائٹر نے خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر عظمت کی مثال قائم کر دی۔ ویسے تو انسانی جان بچانا ان کا فرض ہوتا ہے مگر جس طرح اچانک اور سرعت سے انہوں نے کود کشی کرنے والے اس بچے کی جان بچائی ہے ا سکی مثال نہیں ملتی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تو فائر فائٹر نے اسے پلک جھپکتے ہی پیروں سے پکڑ کر اس کی زندگی بچالی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائر فائٹر کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو پیروں سے پکڑ لیا اس کے بعد دیگر فائر فائٹرز نے اسے کھڑکی سے اوپر کی جانب لے آئے۔

ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے فائر فائٹر کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے فائر فائٹر کو ’آئرمین‘ قرار دیا، ایک اور صارف نے فائر فائٹر کو ہیرو کہا اور لکھا کہ اس شخص کی قسمت اچھی تھی اگر تھوڑی دیر ہوجاتی تو وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا۔تیسرے صارف نے لکھا کہ ’فائر فائٹر نے اس کو بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی۔سوشل میڈیا پر سبھی حضرات فائر فائٹر کی پیشہ وارانہ زندگی کی تعریف کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ لوگ ہمیشہ اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر ہماری زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔سبھی حضرات سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے اِن اَن سنگ ہیروز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہماری زندگی میں خوشیاں ہیں۔

Recent Posts

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

15 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

25 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

36 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

48 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago