مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا دینی فریضہ ہے . امام کعبہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کرنے کی منظوری دینا خادم الحرمین الشریفین کا احسن اقدام ہے .
امام کعبہ نے پاکستانیوں کو دینی بھائی قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہمارے گہرے اور تاریخی مراسم ہیں . انھوں نے ہدایت کی کہ سعودی شہریوں سمیت تمام غیر ملکی افراد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کو یقینی بنائیں . عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ سعودی قیادت نے ہمیشہ مسلم ممالک کی مشکل وقت میں مدد کی ہے .
. .