مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت و نیب کو نوٹس، جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسیل کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت و نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوگر مل کی انکوائری 2018 میں شروع کی گئی ، نیب نے مریم نواز کو اسی کیس میں گرفتار کیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی، مریم نواز نے ضمانت کے لیے 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرایا ، ان پر سات کروڑروپے کا الزام تھا اور انہوں نے اتنی ہی رقم جمع کرائی ، مگر چار سال ہوگئے لیکن نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا۔
امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور عدالت پاسپورٹ جمع کرنے کی شرط ختم کر دے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں مخالف فریق کا موقف سننا لازمی ہے۔ عدالت نے نیب ، وفاقی حکومت کو 27 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔

شیئر

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

12 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

25 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

44 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

54 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago