افغانستان میں فوری طور پر نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے،خواتین کو برابر کے حقوق دیے جائیں

نیو یارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی برادری کو یکجا ہو کر افغانستان کو دہشت گردی کے لیے بنیاد بننے سے بچانے کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فوری طور پر نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے، جس میں خواتین کو بھی برابر حصہ ملے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ متحد ہو کر افغانستان کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے بچائیں۔
سلامتی کونسل کے 15 ارکان کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق سلامتی کونسل نے کہا کہ عالمی برادری یقینی بنائے کہ افغانستان دہشت گردی کے لیے مرکز نہ بن جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اجلاس کو بتایا کہ افغانستان میں عالمی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے دنیا کو متحدہ ہونا چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل نے‘افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقینی ہو کہ سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف حملے یا دھمکی کے لیے استعمال ہو۔

سلامتی کونسل نے کہا کہ طالبان اور نہ ہی دوسرا کوئی افغان گروپ یا کسی کو بھی انفرادی طور پر ملک کے اندر دہشت گردی کی سرگرمی کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے اور طالبان کی جانب سے کابل میں قبضے کے بعد ہونے والے ہنگامی اجلاس کو انتونیو گوتریس نے بتایا کہ افغانستان کو دوبارہ کبھی دہشت گردوں تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور استعمال ہونے بچانے کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونے پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یکجا ہوں، مل کر کام کریں اور اتحاد کا ثبوت دیں۔دنیا کے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عالمی دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کریں اور ضمانت دیں کہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔اجلاس کے دوران امریکا نے انتونیو گوتریس کے بیان کو سراہا اور امریکی سفیر لینڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے دہشت گردی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اس کو یقینی بنائیں کہ افغانستان اب کبھی بھی دہشت گردی کی بنیاد نہ بنے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دنیا دیکھ رہی ہے، ہم افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔سلامتی کونسل کے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ کشیدگی کو فوری ختم کردیا جائے اور‘قومی مصالحتی عمل کے ذریعے افغانوں کی سربراہی میں حل نکالا جائے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وہاں ایک نئے حکومت بنائی جائے‘جس میں اتحاد، اشتراک اور سب کی نمائندگی ہو اور اس میں خواتین کو مکمل طور پر برابر حصہ دیا جائے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago