ستمبر میں بھی 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے ستمبر میں بھی 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم نے دورہ بلوچستان کے دوران کہا کہ سیلاب متاثرین افراد سے اگست اور ستمبر کے بجلی بلز نہیں لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے اور ریلیف سے 22 لاکھ لوگوں کو 10 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا جنہوں نے اگست کے بل ادا نہیں کیے انہیں لیٹ پیمنٹ چارجز سے بھی استشنیٰ دیا گیا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور متبادل توانائی کا استعمال کرتے ہوئے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بھی کم ہوگا۔
اٴْنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے درآمدی بل کا بڑا حصہ بجلی پیدا کرنے کے لیے مہنگا ایندھن درآمد کرنے میں خرچ ہوجاتا ہے۔

اسی لیے ضروری ہے کہ ہم قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کی جانب بڑھیں تاکہ قیمتی زرِ مبادلہ بچ سکے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ شمسی توانائی منصوبوں کے حوالے سے بدھ کو ایک پری بڈنگ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے اِن خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ایک چینی کمپنی زونرجی کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد کی صدرات ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور صدر زونرجی کارپوریشن گیو جے رچرڈ نے کی۔
.وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین بہترین دوست ہیں۔ چین نے ہر داخلی اور خارجی محاز پر پاکستان کی حمایت کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری، جو کہ چین کے وسیع تر منصوبے روڈ بیلٹ اینیشئیٹو کاحصہ ہے ,کے ذریعے چین پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، صنعت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے قائداعظم سولر پاور بہاولپور کا 300 میگاواٹ کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں پورا کیا تھا اور ہماری آئندہ بھی یہی کوشش رہے گی کہ ہم قابلِ تجدید توانائی خصوصاً سولر , وِنڈ انرجی کے حوالے سے سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

17 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

30 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

49 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

59 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago