اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع و تعیناتی کو سیاسی بنانے کا ٹرینڈ تب ختم ہو گا جب اس کو غیر سیاسی بنا دیا جائے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ بند کمروں میں بات ہو رہی تھی، ایکسٹینشن کا کارڈ سب نے ہی سینے سے لگایا ہوا تھا۔آصف زرداری ، شہباز شریف، نوازشریف بھی یہی کارڈ لے کرپھر رہے تھے۔
جنرل باجوہ 29 نومبر کو باعزت طریقے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔اس وقت سیاسی سیاست 29 نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔صابر شاکر نے مزید کہا کہ عمران خان مقبولیت کی معراج پر پہنچ چکے ہیں۔ان کو مصنوعی طریقوں سے پکڑنا آسان نہیں،میں نہیں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس جائے گی۔نگران سیٹ اپ کے لیے کچھ نہ کچھ بارگین کرنا پڑے گی۔
یہ فیصلہ اسٹیبشلمنٹ کرتی ہے، ابھی بھی مشاہد حسین کا نام زیر گردش ہے،کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز نے باہر جانا ہی جانا ہے۔
جوڈیشری اتناز وزن اٹھا نہیں پا رہی، چار پانچ جج اس سے الگ ہو چکے ہیں، اس دفعہ لگتا ہے یہ کیس آگے چلے گا۔دوسری جانب ق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوگر مل کی انکوائری 2018 میں شروع کی گئی۔
نیب نے مریم نواز کو اسی کیس میں گرفتار کیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ضمانت کے لیے 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرایا،ان پر 7 کروڑروپے کا الزام تھا اور انہوں نے اتنی ہی رقم جمع کرائی،چار سال ہوگئے لیکن نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا۔امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور عدالت پاسپورٹ جمع کرنے کی شرط ختم کر دے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں،مخالف فریق کا مؤقف سننا لازمی ہے۔عدالت نے نیب اور وفاقی حکومت سمیے دیگر فریقین کو 27 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…