عمران خان کو مائنس ون کے حق میں نہیں ،ہمارا قطعی طور پر اس سے کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مائنس ون کے حق میں ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کام ہم سیاستدانوں یا سیاسی حکومت کا نہیں ہے۔ہمارا قطعی طور پر اس سے کوئی تعلق نہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بطور سیاسی ورکر میں کسی کو مائنس ون کرنے کا مشورہ یا نصیحت بھی نہیں کروں گا۔
حالانکہ میرے اپنے لیڈر کو 10 ہزار درہم پر نااہل کیا گیا، یہاں تک کہ انہیں پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔اس حوالے سے باقاعدہ قانون بنایا گیا لیکن ان تمام باتوں کے باوجود مائنس ون کے حق میں نہیں۔تاہم اگر قانون کے تحت مکمل قانونی عمل کے تحت اگر عدالت اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں واردات کی ہوئی ہے یا دیگر کیسز میں چیزیں ثابت ہو جاتی ہیں تو پھر الگ بات ہے۔
مجھے بھی نااہل کیا گیا تھا، مجھے بھی سپریم کورٹ سے ریلیف ملا۔
۔جب کہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اتحادیوں سے مشاورت سے پہلے ادارے اور متعلقہ افراد سے بات ہوگی لیکن ابھی اس کا آغاز نہیں ہوا۔ادارہ نام بھجوائے گا پھر مشاورت شروع ہو گی لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حسرت ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگائیں، آرمی چیف کا تقرر کرنا حکومت کا آئینی اور قانونی اختیار ہے وہ یہ حق دا کرے گی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میں ڈھائی ماہ باقی ہیں، ابھی اس پر غور کا پراسیس بھی شروع نہیں ہوا۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago