خاتون جج اور پولیس افسران کے خلاف بیان کیس،عمران خان جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروانے ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفس پہنچے۔عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔عمران خان ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فرحت کاظمی کے سامنے پیش ہوئے۔عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز آئین اور قانون کے دائرے میں کی ہے۔
میں نے 26 سال کی سیاست میں کبھی قانون کی خلاف وزری نہیں کی۔شہباز گل پر تشدد کیا گیا، ہم نے کہا قانونی کارروائی کریں گے،کسی کو بھی کہیں کہ دوران حراست تشدد پر قانونی کارروائی کروں گا، کارروائی کی بات کی تو دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، یہ مذاق ہے۔
آج میں نے حاضری دی معلوم بھی ہے کہ یہ ایک مذاق ہے۔یہ مقدمہ پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔

دنیا کو پتہ چل گیا کہ عمران خان دہشتگردی کے مقدمے میں ڈال دیا۔دنیا دہشتگردی کی تعریف جانتی ہے مقدمے کی وجہ سے دنیا ہم پر ہنس رہی ہے ۔جے آئی ٹی کو سوالوں کے جواب دئیے ہیں۔حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوں۔ جتنا دیوار سے لگاؤ گے اتنا اوپر اٹھیں گے،میری پارٹی کو جتنا دیوار سے لگا رہے ہیں اتنا ہم تیار ہو رہے ہیں۔ معاشی حالات اور سیلاب کی وجہ سے چپ تھا، سیلاب زدگان کے لیے پیسے اکٹھے کرنے لگے تو چینل پر بند کر دیا گیا، پھر بھی 5 گھنٹوں میں دس ارب اکٹھے کر لیے، عمران خان نے مزید کہا کہ اب عوام کا سمندر تیار ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کال دینے میں اتنا وقت کیوں لگا رہے ہیں، معیشت اگر تباہ ہو رہی ہے تو کال دے دیں ۔عمران خان نے جواب دیاکہ انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے والی ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ صرف ایک بات ہوسکتی ہے اور وہ شفاف انتخابات کی ہوگی۔عوام کا سمندر نکلنے لگا ہے،یہ لوگ پبلک کا سامنا نہیں کرسکتے۔ہمیں کہہ رہے ہیں سیلاب پر سیاست نہ کریں، دوسری طرف مجھے ختم کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago