لاہور کوئٹہ کراچی کے درمیان ریلوے ٹریک ناقابل استعمال قرار

لاہور(قدرت روزنامہ) ریلوے حکام نے سیلاب کے باعث ٹریک، سگنل نظام اور پلوں کو پہنچنے والے نقصان کے جائزے کے بعد ٹریک کو ٹرین آپریشن کے لیے اَن فِٹ قرار دے دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام کی جانب سے ریلوے ٹریک ناقابل استعمال قرار دیے جانے کے بعد لاہورکوئٹہ اورکراچی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا فیصلہ مزید ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، جس کے بعد ریزرویشن دفاتر اور آئن لائن نظام کے ذریعے ٹرینوں کے ٹکٹ بُک کرنے کا عمل روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ریلوے کی جانب سے ساتوں ڈویژنز کے تمام کمرشل آفیسرز کو بھی بکنگ روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ریلوے ٹریک سے پانی اُترنے اور ریلوے پلوں کے جائزے کی مکمل فِٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی مسافر و فریٹ ٹرینوں کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سیلابی صورت حال کے باعث ٹرین آپریشن کو بند ہوئے 21روز سے زائد گزر چکے ہیں جب کہ ٹرینیں بند ہونے سے ریلوے کا خسارہ 15ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ ریلوے ٹریک، سگنل سسٹم اور پلوں کے جائزوں کا عمل جاری ہے، ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے انفرا اسٹرکچر ارشد سلام خٹک کا کہنا ہے کہ انسپکشن ٹیم کی تسلی بخش رپورٹ کے بعد ہی ٹرین آپریشن بحال کرنا ممکن ہوگا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago