مسقط ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

مسقط (قدرت روزنامہ) خلیجی سلطنت عمان میں مسقط ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی سلائیڈوں کا استعمال کرتے ہوئے مسافروں کو جہاز سے نیچے اتارا کر طیارہ خالی کرالیا گیا، اس دوران 3 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو مسقط کے ہوائی اڈے پر طیارے سے دھواں نکلنے کے بعد خالی کرایا گیا اور مسافروں کو طیارے سے اتار کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز IX-442 مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1بج کر 03 منٹ پر بھارتی شہر کوچی کے لیے اڑان بھرنے والی تھی کہ اس کے ایک انجن میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس پر مسافروں کو ہنگامی سلائیڈوں کا استعمال کرتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا۔
ایئر لائن کے ایک اہلکار نے دی نیشنل کو بتایا کہ طیارہ رن وے سے نیچے ٹیکسی کر رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا جس کے باعث ٹیک آف کو روک دیا گیا اور 141 مسافروں، 4 شیر خوار بچوں اور عملے کے 6 افراد بحفاظت طیارے سے نکل گئے، اس دوران 3 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ایک اہلکار نے کہا کہ پائلٹ نے انجن میں دھواں دیکھا اور تمام حفاظتی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اس نے ٹیک آف نہیں کیا اور جہاز کو رن وے کے کنارے کھڑا کر دیا اور آگ بجھانے والے آلات کا استعمال شروع کردیا گیا اور مسافروں کو سلائیڈوں کا استعمال کرتے ہوئے نکالا گیا اس دوران ایک ہی وقت میں بہت سے لوگ جہاز سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوئے تاہم ان کی چوٹیں زیادہ سنگین نہیں ہیں۔ اس حوالے سے عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ اس واقعے سے نمٹا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ، مسافروں اور ایئر ٹریفک کی حفاظت پر کوئی اثر نہیں پڑا اور ایئرپورٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

Recent Posts

اداکارہ مایا علی شادی کب کررہی ہیں؟ مداحوں کو آگاہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق…

7 mins ago

بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری؟عدالت سے اہم خبرآگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

16 mins ago

سرکاری ملازمین کیلئےبڑی خوشخبری،تنخواہوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام…

27 mins ago

نیب کی پشاور بی آر ٹی میں 168 ارب روپے کی سب سے بڑی ریکوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیب کی25سالہ تاریخ میں سب سے بڑی بالواسطہ ریکوری ہوئی ہے، جس میں…

37 mins ago

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

1 hour ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

2 hours ago