وفاق کی نااہلی کی وجہ گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہوچکا ہے، شاہ محمود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وفاق کی نااہلی کی وجہ گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی اور میاں اسلم اقبال نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ صاحب ملتان تشریف لائے انہیں ملتان کے مسائل سے آگاہ کیا،شہر میں سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے جس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاپان کی ایک کمپنی نے ملتان کے لیے ڈیڑھ ارب کی گرانٹ دی ہے، گرانٹ سے واسا کی مشینری میں کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
‘عمران خان جلد تیسری ٹیلی تھان بھی کرینگے’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف ملتان ائیر پورٹ سے تونسہ جائیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، عمران خان نے دو ٹیلی تھان کی جس پر عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اربوں روپے دیئے، عمران خان جلد تیسری ٹیلی تھان بھی کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ثانیہ نشتر صاحبہ جمع کیا گیا پیسہ حق داروں تک پہنچانے کے لیے لک آفٹر کر رہی ہیں، پاکستانیوں اور اوور سیز پاکستانیوں نے عمران خان کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے وزیر اعظم کے اکاؤنٹ میں نہیں بھیجے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون کے دوران چینل بند کیے گئے حکومت کو ایسی رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیے۔
‘9 اکتوبر کو الیکشن کروانا ٹھیک نہیں’
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 48 گھنٹے پہلے الیکشن ملتوی کر دیئے، الیکشن کمیشن 9 اکتوبر سے دو دن پہلے یا دو دن بعد الیکشن کروا لے۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 9 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ ہے اس دن الیکشن کروانا ٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن کو تاریخ رکھنے سے پہلے عید میلاد النبیﷺ کے دن کا خیال کرنا چاہیے تھا یہ پاکستان کا الیکشن ہے ہندوستان کا نہیں۔
‘وفاقی حکومت 5 ماہ سے سو رہی ہے’
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گندم اور آٹے کا بحران وفاق کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہو چکا ہے، عمران خان نے اس بحران سے بچنے کے لیے روس سے سستی گندم کا مطالبہ کیا تھا، روس سے سستی گندم مل جاتی تو آٹا مہنگا نا کرنا پڑتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سندھ میں اگلی فصل لگنے کا بھی امکان نہیں، وفاقی حکومت 5 ماہ سے سو رہی ہے، 4 روپے 34 پیسے مزید بجلی کا یونٹ بڑھا دیا گیا ہے۔
میاں اسلم اقبال
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون کو پیمرا کی طرف سے زبردستی بند کروایا جاتا ہے، اسمبلی میں قرارداد پاس کروائی ہے کہ حکومت ٹیلی تھون روکنے کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
‘جب سے نحوست لیگ آئی ہے ملک نیچے جارہا ہے’
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے الیکٹرانکس انڈسٹری بند ہو چکی ہے، ہمارے دور میں انڈسٹریز چلائی گئیں آسان شرائط پر قرضے دیئے گئے، عمران خان پر اعتماد کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری ملک آرہی تھی، اب کوئی موجودہ وزیر اعظم پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، لوگ سمجھتے ہیں عمران خان کو پیسہ دینے کا مطلب پیسہ صحیح جگہ دیا گیا۔
اسلم اقبال نے مزید کہا کہ یہ حکومت کچھ کرنے نہیں اپنے کیس ختم کرنے آئے تھے، اس نحوست لیگ نے پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھائیں، جب سے یہ نحوست لیگ آئی ہے ملک نیچے جا رہا ہے، ملک کی مقبول ترین پارٹی کا مطالبہ ہے کہ صاف شفاف الیکشن کروائے جائیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago