اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی دھجیاں بکھیری گئیں تھیں اسی لیے آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں۔اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 11 اپریل 2022 کو ذمہ دار سنبھالی اور حلف لیا ہم ڈیڑھ ماہ سے پریشان تھے کہ قیمت بڑھائیں یا نہیں بڑھائیں ماضی میں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدےکی پاسداری نہیں کی گئی تھی انہوں نے کہا آپ نے شرائط کو نہیں مانا تو پروگرام رک جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تقریبا معاشی دیوالیے کے دہانے پر پہنچ چکا تھا مخلوط حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پینے کا پانی ایک چیلنج بن گیا ہے آج شام سکھر کے راستے 2 ٹرک پانی کے بلوچستان پہنچیں گے اور اگلے 48 گھنٹے میں 10 ٹن پانی بلوچستان پہنچایا جائے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی زندگی اجیرن ہوگئی دو وقت روٹی کے لالے پڑے ہیں وہاں ایک خیمے میں ایک رات پہلے ایک خاتون نے بچے کوجنم دیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چار دن پہلے انتونیو گوتریس کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہم نے دیکھا کہ سیلاب متاثرین پر زندگی تنگ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم غربت، بےروزگاری کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جبکہ ہندوستان ایک زمانے میں لوہے کے میدان میں آگے تھا تو ہم ٹیکسٹائل میں آگے تھے لیکن آج وہ آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں آج ان کی ایکسپورٹ کہیں سے کہیں پہنچ گئی ہے ہم وہیں کھڑے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…