کابل ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے امریکی ملٹری طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے ؟ جہاز کے اندر کی تصویر نے ہر کسی کو حیرت میں مبتلا کر دیا

کابل (قدرت روزنامہ)طالبان نے کابل پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ امریکہ اپنے سفارتکاروں اور جنگ میں ساتھ دینے والے افغانیوں کو پناہ دینے کیلئے آپریشن جار ی رکھے ہوئے تاہم اس دوران کابل ایئر پورٹ پر ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ امریکہ کو اپنا مشن روکنا پڑگیا . سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر کے مطابق امریکہ کا سی 17 طیارہ کابل ایئر پورٹ پر پہنچا تو اس میں سوار ہونے کیلئے لوگوں کا سمندر امڈ آیا تاہم جہاز میں ایک حد تک ہی لوگوں کو سوار کیا جا سکتا تھا ، جہاز نے جب اڑان بھرنے کیلئے رن وے پر دوڑنا شروع کیا تو بہت سے لوگ اس کے پروں اور ٹائروں کے ساتھ لٹکنے کی بھی کوشش کرتے رہے .

اس کے بعد یہ خبریں بھی آئیں کہ تین افراد کی جہاز سے گرنے سے موت بھی ہو گئی ہے . سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے گردش کر رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جہاز کے اندر بنائی گئی ہے جس میں سینکڑوں لوگ جہاز کے فلور پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں . سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کے بارے میں بی بی سی کا کہناہے کہ جہاز میں تقریبا 640 افراد سوار تھے جو کہ جہاز کی گنجائش سے بہت زیادہ ہیں .

بی بی سی کے مطابق جن افغانستان سے نکالنے کیلئے کلیئر قرار دیا گیا وہ کسی نہ کسی طرح جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جہاز کے عملے نے نہیں نیچے اتارنے کی بجائے جہاز کو اڑانے کا فیصلہ کیا . برطانوی نشریاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ کابل ایئر پورٹ پر افغانستان سے جانے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے جہازوں کو عارضی طور پر گراونڈ بھی کرنا پڑا جبکہ امریکی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ بھی دیکھنے میں آیا . . .

متعلقہ خبریں