کابل ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے امریکی ملٹری طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے ؟ جہاز کے اندر کی تصویر نے ہر کسی کو حیرت میں مبتلا کر دیا

کابل (قدرت روزنامہ)طالبان نے کابل پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ امریکہ اپنے سفارتکاروں اور جنگ میں ساتھ دینے والے افغانیوں کو پناہ دینے کیلئے آپریشن جار ی رکھے ہوئے تاہم اس دوران کابل ایئر پورٹ پر ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ امریکہ کو اپنا مشن روکنا پڑگیا ۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر کے مطابق امریکہ کا سی 17 طیارہ کابل ایئر پورٹ پر پہنچا تو اس میں سوار ہونے کیلئے لوگوں کا سمندر امڈ آیا تاہم جہاز میں ایک حد تک ہی لوگوں کو سوار کیا جا سکتا تھا ، جہاز نے جب اڑان بھرنے کیلئے رن وے پر دوڑنا شروع کیا تو بہت سے لوگ اس کے پروں اور ٹائروں کے ساتھ لٹکنے کی بھی کوشش کرتے رہے ۔ اس کے بعد یہ خبریں بھی آئیں کہ تین افراد کی جہاز سے گرنے سے موت بھی ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے گردش کر رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جہاز کے اندر بنائی گئی ہے جس میں سینکڑوں لوگ جہاز کے فلور پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کے بارے میں بی بی سی کا کہناہے کہ جہاز میں تقریبا 640 افراد سوار تھے جو کہ جہاز کی گنجائش سے بہت زیادہ ہیں ۔

بی بی سی کے مطابق جن افغانستان سے نکالنے کیلئے کلیئر قرار دیا گیا وہ کسی نہ کسی طرح جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جہاز کے عملے نے نہیں نیچے اتارنے کی بجائے جہاز کو اڑانے کا فیصلہ کیا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ کابل ایئر پورٹ پر افغانستان سے جانے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے جہازوں کو عارضی طور پر گراونڈ بھی کرنا پڑا جبکہ امریکی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ بھی دیکھنے میں آیا ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago