نائب کپتان آسٹریلوی ویمن ٹیم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ریچل ہینس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریچل ہینس نے انٹرنیشنل اور اسٹیٹ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔نائب کپتان ریچل ہینس کا کامن ویلتھ گیمز کا فائنل آخری میچ تھا جس میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ریچل ہینس ویمن بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی جاری رکھیں گی جبکہ وہ نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے آئندہ نہیں کھیلیں گی۔بائیں ہاتھ کی آل راؤنڈر ریچل ہینس نے 167 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں 6 ٹیسٹ، 77 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی 84 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر ریچل ہینس کا کہنا ہے کہ میں اتنا کھیلی ہوں جتنا میں کھیل سکتی تھی، مجھے کیریئر کے دوران بہت سپورٹ ملی، جس کی وجہ سے یہاں پہنچی۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنا میرے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ ہے۔

Recent Posts

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

1 min ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

19 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

48 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

59 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago