فارن فنڈنگ کا چالان عدالت میں پیش ہو گا تو لوگ حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مرضی کے آرمی چیف کا نہ کبھی ہم نے کہا نہ ہی کبھی سوچا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کا بیانیہ مکمل طور پر مسترد کرنا ہو گا۔آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اپنے وقت اور طریقہ کار کے مطابق فیصلہ ہو گا۔مرضی کے آرمی چیف کا نہ کبھی ہم نے کہا نہ ہی کبھی سوچا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر عمران خان کی رائے کو مکمل طور پر نظر نداز کرنا چاہئے۔راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ فتنہ ہے جس کو جتنا مانتے جائیں گے یہ بڑھتا جائے گا،آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہو گا تو یہ فتنہ بیٹھ جائے گا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اور یہ ہر طرف اپنا فتنہ پھیلانا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو عمران خان کو رسوا کرکے جانے دیا اب نہیں جانے دیں گے۔اس دفعہ پنجاب سے بھی لوگ لے کر آئیں ان کی خاطر مدارت کریں گے۔لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ججز کے تقرر پر ججز میں اتفاق نہیں تھا۔جوڈیشل کمیشن میں ججز کی تعداد دیگر کے مقابلے میں دگنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کا چالان عدالت میں پیش ہو گا تو لوگ حیران ہوں گے۔
63 اے کا فیصلہ آئین دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے، ریویو ہو گا۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور پنجاب اسمبلی کے رکن رانا مشہود نےکہا ہے کہ ایک شخص عبوری ضمانت کے پیچھے چھپ رہا ہے، وہ ایک روز بھی شامل تفتیش نہیں ہوا ،عوام نے اس شخص کے جلسوں میں جانا چھوڑدیا ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے سیشن عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مشترکہ گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت جانے والی ہے، جلد ن لیگ کی حکومت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ٰچوہدری پرویز الہی جہاں خود رہتے ہیں اس شہر اورگائوں میں سرکاری پیسہ لگایا جارہا ہے، دوسرے شہروں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔لیگی رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو جھوٹے مقدموں سے فرصت نہیں مگر ہم شامل تفتیش بھی ہوئے اور میرٹ پر ضمانت میں توسیع بھی ہوئی ۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

9 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

22 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

41 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

51 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

58 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago