132 ارب روپے کے مالک معروف گلوکار نے بیٹی کو گھر سے نکال دیا، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، عوام سے امداد کی اپیل کردی

لاس اینجلس (قدرت روزنامہ) دنیا کے چوتھے امیر ترین ریپر آندرے رومیل ینگ عرف ڈاکٹر درے نے اپنی بڑی بیٹی کو گھر سے نکال دیا جس کے بعد وہ دربدر ہوگئی اور لوگوں سے امداد کی اپیل کردی . ڈاکٹر درے نے رواں سال جنوری میں اپنی 38 سالہ بڑی بیٹی لاتانیا ینگ کو گھر سے نکال دیا تھا اور اس کی ہر قسم کی امداد روک دی تھی .

اس کے بعد لاتانیا فوڈ ڈلیوری کمپنی ڈور ڈیش کیلئے کام کرنے پر مجبور ہوگئی . لاتانیا نے گو فنڈ می نامی ویب سائٹ پر چندے کی مہم شروع کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے چار بچوں کے ساتھ اپنی کار میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں . ان کے پاس رہنے کو کوئی گھر نہیں ہے اس لیے انہیں 50 ہزار ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کیلئے چھت کا انتظام کرسکیں . لاتانیا کی درخواست پر اب تک ان کے اکاؤںٹ میں 5500 ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے . خیال رہے کہ لاتانیا کے والد ڈاکٹر درے دنیا کے چوتھے امیر ترین ریپر ہیں . ان کے اثاثوں کا تخمینہ 800 ملین ڈالر (132 ارب روپے پاکستانی) سے زائد لگایا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں