132 ارب روپے کے مالک معروف گلوکار نے بیٹی کو گھر سے نکال دیا، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، عوام سے امداد کی اپیل کردی

لاس اینجلس (قدرت روزنامہ) دنیا کے چوتھے امیر ترین ریپر آندرے رومیل ینگ عرف ڈاکٹر درے نے اپنی بڑی بیٹی کو گھر سے نکال دیا جس کے بعد وہ دربدر ہوگئی اور لوگوں سے امداد کی اپیل کردی۔

ڈاکٹر درے نے رواں سال جنوری میں اپنی 38 سالہ بڑی بیٹی لاتانیا ینگ کو گھر سے نکال دیا تھا اور اس کی ہر قسم کی امداد روک دی تھی۔ اس کے بعد لاتانیا فوڈ ڈلیوری کمپنی ڈور ڈیش کیلئے کام کرنے پر مجبور ہوگئی۔

لاتانیا نے گو فنڈ می نامی ویب سائٹ پر چندے کی مہم شروع کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے چار بچوں کے ساتھ اپنی کار میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ ان کے پاس رہنے کو کوئی گھر نہیں ہے اس لیے انہیں 50 ہزار ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کیلئے چھت کا انتظام کرسکیں۔ لاتانیا کی درخواست پر اب تک ان کے اکاؤںٹ میں 5500 ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ لاتانیا کے والد ڈاکٹر درے دنیا کے چوتھے امیر ترین ریپر ہیں۔ ان کے اثاثوں کا تخمینہ 800 ملین ڈالر (132 ارب روپے پاکستانی) سے زائد لگایا گیا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago