اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے فنانش ایکشن ٹاسک فورس ٹیم(ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دے دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے اہداف حاصل کرنے کا زمینی جائزہ لینے والی ٹیم سے تمام ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔
فیٹف ٹیم نے تمام نکات پر ہر ادارے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ہمارے نکتہ نظر سے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دور پاکستان کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا محور پاکستان کے اعلیٰ سطحی عزم اور ہماری انسداد منی لانڈرنگ/دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے کے نظام میں اصلاحات کی پائیداری کی توثیق کرنا تھا، اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف اراکین کی تمام ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…