سلامتی کونسل کا اجلاس، افغان مندوب کا بیان سامنے آگیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان مندوب نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں اپنےوعدےپورے نہیں کررہے،لاکھوں افغان شہریوں کوایک نامعلوم مستقبل کاسامناہے . تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت بھارت نے کی .

اس موقع پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ افغانستان میں فریقین سے اپیل ہے کہ وہ تحمل سےکام لیں، خوشی ہےکہ طالبان اقوام متحدہ اداروں کیساتھ احترام سے پیش آئے . اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے افغان مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئےعبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ ہے، ہم اسلامی امارت کےقیام کوقبول نہیں کریں گے . واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تقریبا تین ہزار غیر ملکی ملازمین تاحال کابل میں موجود ہیں . اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا تھا کہ ابھی تک عملے کے کسی بھر رکن کو افغانستان سے نکلنے کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں