افغانستان کے لئے حکومتی پالیسی کے اثرات گہرے ہونگے،شاہدخاقان

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چئیرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی ہے اور ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے . منگل کو ایل این جی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی .

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش ہوئے . سماعت کے بعد عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتیہوئے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ملک میں احتساب کیعمل کی حالت سب کے سامنے ہے . 3 سال سے کہہ رہے ہیں کہ عدالتی کارووائی کیلئے کیمرے لگادیں کیوں کہ نام نہاد احتساب کا عمل سب کو دیکھنا چاہیئے . انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ٹرمنل سے اضافی معاہدہ کرنا چاہتی ہے اورایل این جی میں موجودہ حکومت نے کرپشن کی جب کہ موجودہ حکومت نے مہنگی ایل این جی خریدی . شاہدخاقان نے کہا کہ چیئرمین نیب اپنی ملازمت کی توسیع میں مصروف ہونگے،اس لئے ان کوحکومتی کرپشن نظر نہیں آتی . خارجہ پالیسی سے متعلق انھوں نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں حکومت کی جو بھی پالیسی ہوگی اس کے اثرات بھی گہرے ہونگے . اس لئے حکومت جو پالیسی بنائے،اس کوپارلیمنٹ میں لایا جائے کیوں کہ افغانستان کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے اور افغانستان کی عوام کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھنا چاہیئے . . .

متعلقہ خبریں