افغانستان کے لئے حکومتی پالیسی کے اثرات گہرے ہونگے،شاہدخاقان

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چئیرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی ہے اور ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے۔ منگل کو ایل این جی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے بعد عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتیہوئے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ملک میں احتساب کیعمل کی حالت سب کے سامنے ہے۔3 سال سے کہہ رہے ہیں کہ عدالتی کارووائی کیلئے
کیمرے لگادیں کیوں کہ نام نہاد احتساب کا عمل سب کو دیکھنا چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ٹرمنل سے اضافی معاہدہ کرنا چاہتی ہے اورایل این جی میں موجودہ حکومت نے کرپشن کی جب کہ موجودہ حکومت نے مہنگی ایل این جی خریدی۔ شاہدخاقان نے کہا کہ چیئرمین نیب اپنی ملازمت کی توسیع میں مصروف ہونگے،اس لئے ان کوحکومتی کرپشن نظر نہیں آتی۔ خارجہ پالیسی سے متعلق انھوں نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں حکومت کی جو بھی پالیسی ہوگی اس کے اثرات بھی گہرے ہونگے۔اس لئے حکومت جو پالیسی بنائے،اس کوپارلیمنٹ میں لایا جائے کیوں کہ افغانستان کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے اور افغانستان کی عوام کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھنا چاہیئے۔

Recent Posts

خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ…

1 min ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

17 mins ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔…

54 mins ago

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

جہلم (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان…

1 hour ago

پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب…

1 hour ago

پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین…

2 hours ago