ریاست پاکستان کی جانب سے یوکرائن کو اسلحے فراہم کرنے کی خبریں خطرناک ہیں، اسفندیار ولی خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کی جانب سے یوکرائن کو اسلحے فراہم کرنے کی خبریں خطرناک ہیں۔ اگر یہ خبریں سچ پر مبنی ہیں تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گیاور اسکیبرے اثرات پورے پاکستان کے عوام پر پڑیں گے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری

بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کا کہناتھا کہ پرائی جنگوں میں کودنا ہمیشہ خطرناک نتائج لے کر آتا ہے۔پچاس سال قبل جن غلط پالیسیوں کو بنیاد بنا کر ہم جس پرائی جنگ کا حصہ بنے تھے اسکے ثمرات آج تک بھگت رہے ہیں۔انہی غلط فیصلوں کی بدولت پختون خطے میں آج تک خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ پاکستان اور عوام کے بہتر مفاد میں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی کے شروع ہی سے موقف ہے کہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر اور برادرانہ تعلقات میں ہی ہماری بقا ہے۔ تعلقات بہتر ہوں گے تو آزادانہ تجارت اور آمدورفت کی راہ میں رکاوٹیں نہیں ہونگی۔ کاروبار، تجارت اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، جس سے معیشت مستحکم ہو گی۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے ہمیشہ امن کیلئے کوششیں کیں ہیں اور آج بھی ہر قسم کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بطور ریاست پاکستان اگر مصالحت کیلئے کردار ادا نہیں کرسکتا تو فریق بننے سے گریز کرے۔ اس طرح کے اقدامات اگر ایک طرف بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں تو دوسری جانب ملک کے اندر بھی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے، چند لوگوں کے ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر کردار آگے بڑھنا ہوگا۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

16 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

29 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

39 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

52 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

58 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago