لاہور(قدرت روزنامہ) عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒکے 979ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغازہو گیا ،لاہور پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
داتا گنج بخش ؒ کے 979 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہو گئی ہیں۔عرس کی تقریبات 15 تا 17 ستمبر تک جاری رہیں گی، عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویری ؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کی دکانیں بھی سج گئیں۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، ملک بھر سے آنیوالے زائرین اورعقیدت مندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، 3 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، 4 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 46 ایس ایچ اوز، 261 اَپر سب آرڈینیٹس، 93 لیڈیز پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…