شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات

تاشقند(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سمر قند پہنچنے کے بعد مسجد خضر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تاریخی شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارت، معیشت، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے آج ازبکستان روانہ ہو رہا ہوں۔ عالمی اقتصادی بحران نے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او کا ویژن دنیا کی 40 فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان شنگھائی اسپرٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ باہمی احترام اور اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہو سکتا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

51 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

58 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago