کراچی (قدرت روزنامہ)اضافی بلوں کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی ہے کہ کے الیکٹرک نے بلوں میں کے ایم سی چارجز لینا شروع کر دیے ہیں۔کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔ شہریوں کو بغیر آگاہ کیے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز بھیج دیے گئے۔
کے ایم سی کا میونسپل ٹیکس بجلی کے بلوں شامل کر دیا گیا۔200 یونٹ استعمال پر 50 روپے اور 200 سے 700 یونٹ پر 150 روپے میونسپل ٹیکس عائد ہوگا۔ 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو 200 روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔
کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ 200 روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا۔ ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔شہر کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے…
رحیم یار خان (قدرت روزنامہ) رحیم یارخان میں شوہر نے سسرال جاکر ناراض بیوی ،…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی بی 8 سبی سے پاکستان پیپلز…
ممبئی (قدرت روزنامہ) روہت شرما بھارت کے مشہور کرکٹر اورٹیم کے کپتان ہیں، وہ اپنی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سبی ضمنی انتخابات کامیاب ہونے والے امید وار کوہیار خان ڈومکی کی کامیابی کا…