لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی فاسٹ باولر نسیم شاہ نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف 2 تاریخی چھکے لگانے والا بلا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نسیم نے اپنا بلا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا،نسیم شاہ کا بلا پکڑےکہنا تھا کہ اس بلے سے میں نے افغانستان کے خلاف تاریخی چھکے لگائے، یہ میرے لیے بہت قیمتی ہے لیکن اب پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں یہ بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کر رہا ہوں۔
فاسٹ باولر نے بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کوئی مصیبت آتی ہے تو شاہد آفریدی پاکستانیوں کی بہت مدد کرتے ہیں اور اس بلے کو دینے سے پہلے بھی میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے ذریعے میرے علاقے لوئر دیر اور سوات میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں ,نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ شاہد بھائی ہم آپ کے پیچھے ہیں اور ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…