محمد وسیم نے شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف سلیکٹر مینز کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔خیال رہے کہ محمد وسیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022، نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز اور انگلینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ اسکواڈ میں زیادہ تر ان ہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جنہوں نے ایشیا کپ 2022 میں حصہ لیا تھا تاہم ان میں صرف شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جبکہ حسن علی کو ٹیم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔
سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران جب چیف سلیکٹر مینز کرکٹ ٹیم محمد وسیم سے شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہی شروع ہوگئی تھیں۔
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اس عرصے کے دوران جو کھلاڑی ٹیم میں نظر نہیں آرہے، یہ واضح پیغام ہے کہ وہ اُن کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نہیں کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹریک پر تھے کہ جو لڑکے ہم نے تیار کیے تھے اور جو ابھی تک ہمارے ساتھ چلتے ہوئے آرہے ہیں اور انہوں نے ہمیں میچز بھی جتوائے ہیں، ان ہی پر ہمارا اعتماد تھا۔محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں اس طرح کی سوچ نہیں تھی کہ ہم آخری منٹ میں کسی کو اس طرح ٹیم میں لے آئیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

2 hours ago

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و…

2 hours ago

ریچا چڈھا کا ‘ہیرامنڈی’ کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے…

3 hours ago

آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

3 hours ago