’پاکستان کو گیس سپلائی ممکن ہے‘: ولادیمیر پیوٹن کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

سمر قند (قدرت روزنامہ) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائپ لائن سے گیس سپلائی ممکن ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے روس کی سرکاری خبر ایجنسی آر آئی اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے یہ بیان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دیا۔

روسی صدر کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کو گیس سپلائی کے لیے ضروری انفراسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے روسی اور ایرانی صدر سمیت دیگر کی ملاقات
وزیر اعظم شہبازشریف کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت تاجکستان اور ازبکستان کے صدور سے ملاقات ہوئی ہے۔وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری طرف وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔مزید برآں شہباز شریف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
سیلاب کی تباہ کاریوں پر ایرانی صدرنے اظہارافسوس کیا جبکہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجنے پر ایرانی صدرکا شکریہ ادا کیا۔اُدھر وزیراعظم نے سمر قند میں خضر کمپلیکس کا دورہ کیا اور ازبکستان کے بانی رہنما اسلام کریموٹ کے مزار پر حاضری دی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی،مبینہ ڈیل کی شرائط کے حوالے سےسینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ڈیل کی باتیں…

9 mins ago

سندھ ہائیکورٹ، 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے اٹارنی جنرل…

24 mins ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بھاری اضافہ

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں کو پر لگ گئے کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آج سونے…

27 mins ago

سونا سستا ہو گیا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونا سستا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت بلند ترین سطح…

29 mins ago

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ اور وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں، احتساب عدالت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی اور وکلا صفائی کی عدم موجودگی پر عدالت نے برہمی کا…

34 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

دوحہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔…

37 mins ago