نواب شاہ (قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے سیلاب متاثرین کیلئے اپنی جانب سے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی،صوبائی اور وفاقی حکومت اپنے اپنے حصے کا کام کر رہی ہے،قدرتی آفت کے نقصانات کا سو فیصد پورا کرنا ممکن نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر عارف علوی نے نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں سیلاب کے متاثرہ علاقوں کا خود سروے کر رہا ہوں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور فورسز نے تندہی سے کام کیا اور انسانی جانیں بچانے میں کردار ادا کیا۔ بارش اور سیلاب سے شمالی علاقے،سندھ اور بلوچستان میں زیادہ نقصان ہوا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے وقت درکار ہو گا۔
سیلابی پانی کے باعث 80 فیصد فصلوں کو نقصان ہوا۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں ریلیف کا کام کر رہی ہیں جبکہ موجودہ تباہی کا سبب عالمی سطح پر موسمی تبدیلی ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورے پر نواب شاہ پہنچے،صدر عارف علوی نے سکرنڈ میں پاک آرمی کی جانب سے قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور ٹینٹ سٹی میں موجود رہائش پذیر سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے نواب شاہ دورہ کے دوران سکرنڈ میں ٹینٹ سٹی میں رہائش پذیر معصوم بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں بریفنگ دی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرنیشنل اپیل بھی کی ہے کہ مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور دل کھول کر مدد کریں،۔کراچی کے شہریوں نے سیلاب متاثرین کی بہت مدد کی ، ہنگامی صورتحال میں بیرونی قرضے معاف ہو جاتے ہیں، سیلابی صورتحال میں اپنی جانب سے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ بلوچستان کے دوران کہا کہ سیلاب متاثرین افراد سے اگست اور ستمبر کے بجلی بلز نہیں لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے اور ریلیف سے 22 لاکھ لوگوں کو 10 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔جنہوں نے اگست کے بل ادا نہیں کیے انہیں لیٹ پیمنٹ چارجز سے بھی استشنیٰ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…