سعودی عرب کی فضا سوگوار ،سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی فضا سوگوار ہو گئی،سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود انتقال کرگئے . ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر دی گئی .

تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے . شہزادہ عبدالکریم بن سعود کی نمازجنازہ آج بعد نماز مغرب مسجدالحرام میں ادا کی گئی .
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالکریم سعودی عرب کے دوسرے فرمانروا شاہ سعود بن عبدالعزیز کے 49 ویں بیٹے تھے . ان کی والدہ شہزادی سارہ بنت ماضی آل غانم الفھری القحطانی تھیں، شہزادہ عبدالکریم 1960 میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پرائمری، مڈل اور ثانوی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا بھی گئے تھے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں