اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا۔ فواد چوہدری نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تو خود کئی کھلاڑیوں کو کھیل سکھا چکے ہیں اس لئے انہیں کوچ کی ضرورت نہیں۔مریم نواز جیسے نابلد کبھی کھلاڑی نہیں بن سکتے۔ رہنما تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ کوچ چاہے جتنا کوالیفائیڈ ہو مگر مریم نواز اور بلاول بھٹو ابو بچاؤ مہم سے لیڈر بننا چاہتے ہیں۔
کوچ جو بھی ہو کھیل تو کھلاڑیوں نے کھیلنا ہے اوراس کی صلاحیت ان پلیئرز میں نہیں۔
ادھر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک شخص پاکستان میں فتنہ اور تباہی کی وجہ ہے ۔
عمران خان کو سوسائٹی کو تباہ کرنے کے لیے ڈالر دے کر تیار کیا گیا۔عمران خان نے جو کچھ کیا اس کے اثرات گہرے ہوں گے۔شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، وہ پھر بھی ہر جگہ جا رہے ہیں،عمران خان فوٹو سیشن کے لیے سیلاب متاثرین کے پاس گئے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان جب اقتدار میں تھے تو سپہ سالار کی تعریفیں ہورہی تھیں،اہم عہدے پر تقرری سے متعلق کوئی بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔خاتو ن جج کو دھمکی دی جاتی ہے ،پھر انجانے میں معافی دی جاتی ہے۔عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے معافی مانگ لیں ایسا نہیں ہو گاخاتون جج کو دھمکی دی جاتی ہے ،پھر انجانے میں اسی شخص کومضبوط کیا جاتا ہے۔ قانون سب کے لیے ایک ہے سن سن کر کان پک گئے ہیں۔طلال چودھری اور نہال ہاشمی نے معافی مانگی پھر بھی انہیں سزا سنائی گئی، مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ چاہیے تو پنجاب اسمبلی توڑیں اورانتخابات میں چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جتھے لا کر پریشر ڈال کر الیکشن کی بات منوانے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…